آئی بی اے کراچی ميں ہونے والی متنازع ريو پارٹی پر 2 طلبا کے خلاف تو ايکشن لے ليا گياليکن ادارے کی بدنامی کا باعث بننے والے رجسٹرار اور ديگر طلبا کے خلاف کوئی کارروائی نہيں کی گئی۔
اس معاملے پر ادارے کے سابق طلبا نے تشويش کا اظہار کرتے ہوئے سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔
ادارے کی انتظامیہ نےآئی بی اے ميں سماجی اورموسيقی کے پروگرامز پر تاحکم ثانی پابندی بھی لگادی ہے۔