آزادکشمیر: بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھی تحریک انصاف کو سبقت


آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے سلسلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میرپور، بھمبر اور کوٹلی میں ووٹ ڈالے گئے۔ پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

میونسپل کارپوریشن کے وارڈز، میونسپل کمیٹی، ٹاؤن کمیٹی، ضلع کونسل اور یونین کونسل کی نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں۔

ایک میونسپل کمیٹی 9 ٹاؤن کمیٹی پر مشتمل ہیں جبکہ ڈویژن میں ضلع کونسل کی 116 اور یونین کونسل کی 118 نشستیں ہیں۔

غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں میرپورڈویژن کے تینوں اضلاع سے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

میرپور ڈویژن کی 1083 نشستوں میں سے اب تک 131 کے غیرحتمی ںتائج موصول ہوگئے۔

غیرحتمی نتائج کے تحریک انصاف 54 نشستوں کے ساتھ پہلے جبکہ 33 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ ن لیگ کے 31 اور پیپلزپارٹی کے 13 امیدوار بھی کامیاب ہوگئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق میرپور ڈویژن میں کل ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 38 ہزار سے زائد ہے جبکہ 222 پولنگ اسٹیشن حساس ترین قرار دیے گئے ہیں۔


Source link

About admin

Check Also

بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز غیر قانونی قرار

لاہور ہائیکورٹ نے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *