آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک


بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز نے امن دشمنوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے جنوبی علاقے میں سرگرم دہشتگرد گروپ کیخلاف انٹیلی جنس بنیاد پر 15 مارچ سے آپریشن شروع کیا گیا۔

بیان کے مطابق سرگرم دہشت گردوں کا تعلق تربت اور آواران روڈ اور گردونواح میں متعدد وارداتوں سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مذکورہ دہشت گردوں کی جانب سے مختلف راستوں پر متعدد گھات لگائے تھے، انٹیلی جنس بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو ان کے ٹھکانے پر روک لیا۔

بیان کے مطابق امن دشمنوں کے فرار ہونے کی کوشش میں دونوں اطراف فائرنگ ہوئی۔فائرنگ کے نتیجے میں تین دہشت گرد مارے گئے جن سے اسلحہ اور بھاری گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ ہے اور بلوچستان کے امن و استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔


Source link

About admin

Check Also

وزارت خزانہ نےملکی وغیرملکی قرض کی تفصیلات پیش کردیں

اسپیکرراجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔وزارت خزانہ کی طرف سےملکی وغیرملکی قرض …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *