ابرار الحق فارغ، شاہد احمد لغاری چیئرمین ہلال احمر پاکستان مقرر


حکومت نے چیئرمین ہلال احمد پاکستان ابرار الحق کو عہدے سے ہٹادیا۔

نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کو آرڈی نیشن حکومت پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ابرار الحق کو چیئرین ہلال احمر پاکستان کے عہدے سے ہٹادیا۔

صدر مملکت نے بطور صدر ہلال احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری کو تین سال کیلئے چیئرمین ہلال احمر پاکستان مقرر کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شاہد احمد لغاری کی تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

واضح رہے کہ ابرار الحق نے آج بطور چیئرمین ہلال احمر پاکستان سوات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کی تھیں۔

معروف گلوکار ابرار الحق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور مستعفی رکن قومی اسمبلی ہیں۔


Source link

About admin

Check Also

توہین الیکشن کمیشن؛ اسد عمر نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا

توہین الیکشن کمیشن کے معاملے پر اسد عمر نے اپنا تحریری جواب سپریم کورٹ میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *