اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید عدالت میں پیش

تاریخی مسجد وزیر خان میں ڈانس ویڈیو بنانے کے کیس میں ملزمہ صبا قمر اور بلال سعید عدالت میں پیش ہوگئے۔

اداکارہ صباء قمر اور گلوکار بلال سعید نے لاہور کی عدالت پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مصطفی یزدانی نے صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔

گزشتہ پیشی پر مقدمے کی ملزمہ اداکارہ صبا قمر بیمار ہو گئی تھیں اور حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزموں کو طلب کیا تھا۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تاریخی مسجد وزیر خان میں ڈانس ویڈیو بنانے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔





Source link

About admin

Check Also

اللہ تعالیٰ نے حق کو فتح دلادی، نوازشریف کا مریم نواز کی بریت پر اظہار تشکر

قائد ن لیگ نوازشریف کا کہنا ہے کہ انسان سچا ہو تو اللہ ساتھ نہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published.