اداکار ببرک شاہ کا 4 سالہ بیٹا وفات پا گیا

کولاج بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ببرک شاہ کا 4 سالہ بیٹا انتقال کر گیا۔

اداکار ببرک شاہ نے اپنے بیٹے زاویار کے انتقال کی افسوسناک خبر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

ببرک شاہ کا اپنے بیٹے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھنا ہے کہ میرا یہ بیٹا میرے تمام بیٹوں میں سب سے اچھا اور ذہین تھا، اللّٰہ اسے ابدی سکون بخشے، میری یادوں میں میرا بیٹا زندہ رہے گا جب تک ہم دوبارہ نہیں ملیں گے۔

انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ دعا اور تعاون کے لیے آپ کا شکریہ، اللّٰہ آپ کو دنیا اور آخرت کی خوشیاں عطا فرمائے۔




Source link

About admin

Check Also

آئمہ بیگ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

بشکریہ فیس بُک پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *