اسلام آباد: اتوار بازار میں آگ لگ گئی، 300 سے زائد دکانوں کو نقصان پہنچا

فوٹو: اسکرین گریب

اسلام آباد میں پشاور موڑ اتوار بازار میں اسٹالز پر آگ لگ گئی، جس پر کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی قابو نہیں پایا جاسکا، حادثے میں 3 سو سے زائد دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے اتوار بازارمیں آگ نے وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لیا،اتوار بازار کے گیٹ نمبر 7 کو مکمل سیل کر دیا گیا۔

ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، پولیس نے اتوار بازار جانے والے تمام راستوں کو سیل کردیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اتوار بازار میں آج شام ویلڈنگ کا کام ہو رہا تھا۔

ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کیلئے ریسکیو 1122راولپنڈی سے مدد طلب کی گئی، راولپنڈی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اسلام آباد آپریشن کے لیے روانہ کردیں۔

ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ 25 سے زائد ریسکیو راولپنڈی کے اہلکار اتوار بازار میں فائر فائیٹنگ میں مصروف ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر اسلام آباد  بھی اتوار بازار پہنچ گئے۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد سے آگ لگنے کے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔




Source link

About admin

Check Also

فیصل آباد: سرکاری گندم میں ریت کی ملاوٹ کرنے کا انکشاف

فیصل آباد میں محکمہ خوراک کے عملے کی جانب سے سرکاری گندم میں ریت کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *