اسلام آباد پولیس افسران کیلئے بھی مفت پیٹرول کی حد مقرر کردی گئی


اسلام آباد پولیس نے بھی بچت پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام افسران کیلئے مفت پیٹرول کی سہولت کی حد مقرر کردی۔ پولیس افسران کو فیول اپنی مقررہ حد میں ہی استعمال کرنے اور غیر ضروری اجلاس آن لائن منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی بجٹ 23-2022ء میں پولیس اور سول آرمڈ فورسز کے موجودہ اخراجات کی مد میں ایک کھرب 90 ارب 26 کروڑ 60 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں جو گزشتہ مالی سال کے نظفر ثانی شدہ بجٹ کے مقابلے میں 12 ارب 71 کروڑ 20 لاکھ روپے زائد ہیں۔

حکومت نے وفاقی وزراء، بیورو کریٹس اور سرکاری افسران کے پیٹرول کوٹے میں 40 فیصد تک کٹوتی کردی ہے، جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے بھی بچت پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام افسران کیلئے مفت پیٹرول کی سہولت کی حد مقرر کردی۔

آئی جی اسلام آباد کی منظوری سے پیٹرول کوٹے کیلئے نئے ایس او پیز جاری کردیئے گئے ہیں جس کے مطابق ڈی آئی جی لیول کے افسران کو اب ماہانہ 250 لیٹر تک پیٹرول ملے گا، پہلے ڈی آئی جی صاحبان کیلئے مفت پیٹرول کی کوئی حد مقرر نہیں تھی۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اے آئی جیز اور ایس ایس پیز کو 200 لیٹر تک مفت پیٹرول استعمال کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ اے ایس پی اور ڈی ایس پی افسران 175 لیٹر تک مفت پیٹرول استعمال کرسکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس کے موٹر سائیکل سواروں کو ماہانہ 65 لیٹر تک مفت پیٹرول کے استعمال کی اجازت ہوگی۔ ایس او پی کے مطابق پیٹرول اور آئل کی منظوری ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر دیں گے۔

نوٹیفکیشن میں اسلام آباد پولیس کے افسران کو غیر ضروری اجلاس آن لائن منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اجلاسوں کیلئے واٹس ایپ اور زوم کا استعمال کیا جائے۔


Source link

About admin

Check Also

میری جنگ آئین کی بالادستی کیلئے ہے، حکومت عام انتخابات کے انعقاد میں سنجیدہ نہیں،عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت عام انتخابات کے انعقاد میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *