اسلام خواتین کے حقوق کا مکمل تحفظ کرتا ہے،وزیرخارجہ بلاول بھٹو


وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مسلم خواتین نے ہرشعبےمیں اہم کردار ادا کیا۔ اسلام خواتین کے حقوق کا مکمل تحفظ کرتا ہے۔

نیویارک میں ویمن ان اسلام کانفرنس سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں خواتین ہرشعبےمیں کلیدی کردار ادا کررہی ہیں، خواتین کو تعلیم یافتہ بنانےکیلئے سب کو کردار ادا کرناچاہیے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے خواتین کو معاشرے کی اہم قوت قراردیا، بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کےذریعےخواتین کوبااختیاربنایاجارہاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہیدبےنظیربھٹواسلامی دنیاکی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں، شہید بےنظیربھٹو نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کیلئے جدوجہد کی۔ شہید بے نظیربھٹو خواتین کو بااختیار بناناچاہتی تھیں۔

وومنز ڈے پر علی ظفر کا خواتین کے لئے خصوصی تحفہ

اس سے قبل وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اسلام میں خواتین کے حقوق اور اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے پہلے عالمی دن کے حوالے سے منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی پہلی کانفرنس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے۔

اقوام متحدہ کمیشن برائے اسٹیٹس آف وویمن کے 67 ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں 8 مارچ کو ہونے والی کانفرنس میں پاکستان بطور چیئرمین او آئی سی کونسل آف منسٹرز میزبانی کر رہا ہے۔

وزیر خارجہ 10 مارچ کو ایک اعلیٰ سطح کی تقریب کی صدارت بھی کریں گے، جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کسابا کروسی کے تعاون سے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کی یاد میں منعقد کی جارہی ہے۔


Source link

About admin

Check Also

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج ہو گا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ وزیراعظم کی …

Leave a Reply