اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، انڈیکس 89 پوائنٹس گر گیا

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 89 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے ساتھ کاروبار کے اختتام پر 42 ہزار 137 پوائنٹس رہا۔ 

آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 324 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اس کی بلند ترین سطح 42 ہزار 420 رہی۔

حصص بازار میں آج 26 کروڑ 75 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

اس طرح پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 4 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 832 ارب روپے ہے۔




Source link

About admin

Check Also

انٹربینک میں ڈالر 275 سے زائد کا ہوگیا

علامتی فوٹو انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 275 روپے 30 پیسے ہوگیا ہے۔  امریکی ڈالر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *