کراچی، آسٹریلین کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان
آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے تین رکنی سیکیورٹی وفد نے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے متوقع دورہ پاکستان سے متعلق سیکیورٹی انتظامات پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران بریفنگ لی۔۔