امریکا:بگولوں کےسامنے ہرچیز ملیہ میٹ ہوگئی،80 افراد ہلاک

بشکریہ سی بی سی

امریکا کی 6 ریاستوں میں 30 سے زیادہ طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، بگولوں کے باعث 84 افراد جاں بحق ہوگئے۔

امریکا کی وسطی اور جنوبی ریاستوں میں طوفانی بگولوں نے بڑے پیمانے پر املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔ جمعے کی رات شدید موسم، طوفان اور بگولوں کی وجہ سے ریاست کینٹکی، الی نوائے اور آرکنسا میں کم از کم چھ ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ الی نائے میں بگولے سے ای کامرس کمپنی ایمازون کی ایک فیکٹری کی چھت بھی گر گئی۔

Dozens feared dead in Kentucky as tornadoes hit US states

کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشار کا کہنا ہے کہ کینٹکی کے علاقے مے فیلڈ میں جب فیکٹری سے بگولہ ٹکرایا تو اس میں 110 افراد موجود تھے۔ ان کے بقول ’’ہمارا خیال ہے کہ اس واقعے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 سے بڑھ جائے گی، بلکہ یہ تعداد شاید 70 یا 100 ہلاکتوں تک بھی جا سکتی ہے۔‘‘

Severe weather could include tornadoes for South, Midwest | AccuWeather

کیانا پارسونز پیریز اس فیکٹری کی ورکر تھیں جو دو گھنٹے تک پانچ فٹ گہرے ملبے میں دبی رہیں اور انہیں ریسکیو کارکنوں نے اس میں سے نکالا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست کینٹکی میں 70 افراد جان سے گئے جبکہ گورنر نے سو سے زیادہ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق مے فیلڈ میں بگولے سے تباہ فیکٹری کے ملبے سے چالیس افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

10 tornadoes spawned in deadly Tennessee storms

مے فیلڈ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، حکام نے ریاست میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔ دوسری جانب آرکنساس میں نرسنگ ہوم کی چھت گرنے سے دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ایک اندازے کے مطابق 2 گھنٹے تک بگولے کے باعث بننے والے پانچ فٹ گہرے گڑھے میں پھنسی رہنے والی ایک خاتون فیکٹری ورکر نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ وہ بہت زیادہ ڈری ہوئی تھیں۔ ان کے مطابق انہیں یقین نہیں تھا کہ وہ اس میں سے زندہ بچ سکیں گی۔

امریکی ریاست الی نوائے کے علاقے ایڈورڈز ول کے پولیس چیف مائیک فلی بیک نے ہفتے کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں ایمازون کی ایک فیسیلٹی میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ اس عمارت کی چھت اور ایک دیو ہیکل دیوار طوفان کے باعث منہدم ہو گئے تھے۔

ریاست کینٹکی کے علاقے باؤلنگ گرین میں واقع ویسٹرن کینٹکی یونی ورسٹی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ان کی عمارت کو سخت موسم کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا ہے اور ایمر جنسی کارکنان اس نقصان کو دیکھ رہے ہیں جب کہ فوری طور پر کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

Scary Tornado in Alabama, USA (Mar 18, 2021) Disaster is caught on camera -  YouTube

باؤلنگ گرین اور دوسرے علاقوں میں ریسکیو کے کام میں سڑکوں پر گرے ہوئے ملبے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔ علاقے کی پولیس کے ترجمان رونی وارڈ نے ‘خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس’ کو فون کال پر بتایا کہ بہت سی رہائشی عمارتوں اور فیکٹریوں کو طوفان سے نقصان پہنچا ہے۔

اس خبر کے لیے بعض معلومات خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ سے لی گئی ہیں۔





Source link

About admin

Check Also

وزارت خزانہ نےملکی وغیرملکی قرض کی تفصیلات پیش کردیں

اسپیکرراجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔وزارت خزانہ کی طرف سےملکی وغیرملکی قرض …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *