امریکا: گھر کے ڈیک کے نیچے پھنسے پلے کو فائر فائٹرز نے ریسکیو کرلیا

امریکی ریاست آیووا میں فائر فائٹر ڈپارٹمنٹ نے ڈیک کے نیچے پھنسے کتے کے پلے کو بحفاظت نکال لیا۔ 

فائر فائٹرز نے ڈیک کے بورڈز کو کاٹ کر اس کے اندر اسٹرکچر میں موجود اس پلے کو وہاں سے ریسکیو کیا۔ 

ڈیوون پورٹ کے فائر فائٹر ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ انھوں نے یہ ریسکیو آپریشن ایک گھر سے ایک خاتون کی اس اطلاع پر کیا جس میں خاتون کا کہنا تھا کہ ان کا 5 ماہ کا پلا جس کا نام بڈی ہے وہ ڈیک کے اسٹرکچر کے نیچے پھنسا ہوا ہے۔ 

خاتون کا کہنا تھا کہ پلا وہاں سے نکلنے کے لیے چیخ و پکار کررہا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پلے کے گلے میں بندھا پٹا کہیں پھنس گیا ہے جس کی وجہ سے اسکے مالک اس تک پہنچ نہیں پارہے ہیں، جس پر فائر فائٹر نے اسے ریسکیو کیا۔




Source link

About admin

Check Also

بھارت میں خدمت خلق کرنے والا چور پکڑا گیا

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں خدمت خلق کرنے والا چور پکڑا گیا، جس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *