’امپیکٹ بیس‘ پیشگوئی شروع کر رہے ہیں: سردار سرفراز

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز—فائل فوٹو

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ اب ’امپیکٹ بیس‘ پیش گوئی شروع کر رہے ہیں۔

عالمی یومِ موسمیات کی مناسبت سے محکمۂ موسمیات کے دفتر میں تقریب کا انعقاد ہوا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار سرفراز نے کہا کہ 23 مارچ کو عالمی یومِ موسمیات منایا جاتا ہے لیکن رمضان المبارک کے پیشِ نظر اس حوالے سے آج تقریب کا انعقاد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں جولائی کی بارش کا پانی موجود ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ ایڈوائزری ہم پیش کرتے رہے لیکن اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوتا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ موسم کس طرح ہماری انفرااسٹرکچر اور ہیلتھ سسٹم پر اثر انداز ہو گا۔




Source link

About admin

Check Also

خیبر: پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا بموں سے حملہ

—فائل فوٹوخیبر پختون خوا کے ضلع خیبر میں میری خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *