اوورسیز پاکستانی میڈیکل طلباء کیلیے این ای بی2021 کےنتائج کااعلان

فوٹو: آن لائن

پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے اوورسیز پاکستانی میڈیکل طلباء کے لیے پہلا نیشنل اکویلینس بورڈ (این ای بی) کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

پی ایم سی نے ایسے پاکستانی طلباء کے لیے این ای بی کا انعقاد کیا تھا جو پاکستان کے میڈیکل کالج میں منتقل ہونا چاہتے ہیں۔ یہ امتحان پاکستان میڈیکل کمیشن 2020 کے ایکٹ نمبر 33 کے سیکشن 21 کے تحت منعقد کیا۔

پی ایم سی کے مطابق، پاکستان میں این ای بی کے منعقدہ امتحانات میں 283 طلباء شریک ہوئے۔ یہ امتحان ایم بی بی ایس کے چار مختلف درجوں میں مائیگریشن کے لیے تھا۔

ایم بی بی ایس کے فرسٹ ایئر میں داخلے کے لیے 130 طلباء پاس ہوئے

ایم بی بی ایس کے سیکنڈ ایئر میں داخلے کے لیے 18 طلباء پاس ہوئے

ایم بی بی ایس کے تھرڈ ایئر میں داخلے کے لیے 26 طلباء پاس ہوئے

ایم بی بی ایس کے فورتھ ایئر میں داخلے کے لیے 7 طلباء پاس ہوئے

نتائج کے مطابق 102 طلباء، جو کہ کل طلباء کا 36 فیصد بنتے ہیں، امتحان میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

پی ایم سی نے کہا کہ طلباء اپنے این ای بی (میڈیکل) امتحان 2021 کے نتائج دیکھ سکتے ہیں اور پی ایم سی کی ویب سائٹ سے اپنا اہلیت کا سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔





Source link

About admin

Check Also

بھارت کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہ ہے کہ بھارت کبھی اپنے مذموم مقاصد میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *