آریان خان ڈرگ کیس کا مقصد شاہ رخ کو بدنام کرنا ہوسکتا ہے، اداکار توینو تھامس


بالی ووڈ سپر اسٹار کنگ خان (شاہ رخ خان) کے بیٹے آریان خان کو گزشتہ برس اکتوبر کے اوائل میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے مبینہ ڈرگ کیس میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا تھا۔ 

تاہم جب سے آریان کی گرفتاری ہوئی تھی اس کے بعد اس حوالے سے متعدد بار اس پر مباحثے ہوئے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس تنازع کے پیچھے کوئی سیاسی ایجنڈا ہوسکتا ہے۔ 

اس سلسلے میں کافی سیلیبریٹیز کی جانب سے آرا کا اظہار کیے جانے کے بعد اب جنوبی بھارت کے ملیالم سینما کے اداکار توینو تھامس نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ آریان کا ڈرگ کیس سیاسی اقدام پر مبنی ہوسکتا ہے، تاکہ شاہ رخ خان کی شہرت کو داغدار کیا جاسکے۔

یاد رہے کہ آریان خان 22 روز تک جیل میں رہے جہاں سے ضمانت کے بعد وہ اپنے گھر جاسکے، جس کے بعد سے شاہ رخ اور آریان خان پبلک لائف سے کچھ پس منظر میں چلے ہیں۔




Source link

About admin

Check Also

کنزہ ہاشمی اور خوشحال خان کی شادی کا آئیڈیا برا نہیں ہے، صبور علی

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا  پاکستانی معروف اداکارہ صبور علی نے اپنی قریبی دوست کنزہ ہاشمی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *