آن لائن ووٹنگ پرخدشات مبالغہ آرائی ہيں، صدر عارف علوی

نادرا آن لائن ووٹنگ کی سہولت پر کام کررہا ہے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آن لائن ووٹنگ پر خدشات مبالغہ آرائی ہيں کیونکہ پاکستان ميں ہيکنگ کا خدشہ کسی فضائی حادثے سے بھی کم ہے۔

اسلام آباد میں پينشنرز کی ايک تقريب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ نادرا آن لائن ووٹنگ کے ليے کام کر رہا ہے، ہميں ووٹنگ کے ليے ٹيکنالوجی کی طرف جانا ہوگا۔ انہوں نے ای وی ايم سميت زندگی کے ہر شعبہ ميں ٹيکنالوجی کی اہميت پر زور ديا۔





Source link

About admin

Check Also

کراچی: گیس لیکیج سے دھماکا، خاتون اور 4 بچے زخمی

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *