آپ کترینہ کیف اور ان کے کشمیری والد کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اداکار وکی کوشل سے شادی کرنے جارہی ہیں، لیکن بہت کم ہی لوگ ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں جانتے ہیں۔ 

کترینہ کیف 16 جولائی 1983 کو ہانگ کانگ میں مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے محمد کیف کے گھر پیدا ہوئیں۔ 

اداکارہ کی والدہ کا نام ٹرکوٹ سوزین تھا جو پیشے سے وکیل تھی اور سماجی کارکن بھی تھی۔ 

کترینہ کیف کے بچپن کے دنوں میں ہی ان کے والدین میں علیحدگی ہوگئی تھی، والد انہیں چھوڑ کر امریکا چلے گئے تھے جبکہ تمام بھائی بہنوں کو ان کی والدہ نے پالا تھا۔ 

کترینہ کیف کی تین بڑی بہنیں اور تین چھوٹی بہنیں ہیں جبکہ ان کا ایک بڑا بھائی بھی ہے۔ بہنوں میں ایسابل کیف بھی اداکارہ ہیں۔ 

ماضی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران کترینہ کیف نے کہا کہ تھا کہ وہ اپنے والد سے رابطے میں نہیں ہیں۔ 

خیال رہے کہ 2003 کے بعد سے اب تک کترینہ کیف اب تک متعدد فلموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں، جہاں انہوں نے ویلکم، سرکار، پارٹنر، ریس، سنگ اس کنگ اور نمستے لندن جیسی مشہور فلموں میں کام کیا۔ 




Source link

About admin

Check Also

عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 1 برس بیت گیا

عمر شریف— فائل فوٹو لیجنڈری کامیڈین و اداکار عمر شریف کو اپنے مداحوں سے بچھڑے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.