اگست 2017 میں واپس جانے کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہوں، سارہ علی خان


بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ سارہ علی خان کی پہلی فلم کیدرناتھ کو ریلیز ہوئے آج چار برس مکمل ہوگئے۔

اس موقع پر سارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک جذباتی تحریر لکھی اور فلم کے سیٹ پر لی گئیں کئی تصاویر شیئر کیں۔

انہوں نے کہا کہ چار سال پہلے میرا سب سے بڑا خواب سچ ثابت ہوا، یہ اب بھی خواب لگتا ہے اور شاید ہمیشہ ایسا ہی رہے۔

سارہ کا کہنا تھا کہ میں اگست 2017 میں واپس جانے کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہوں اور اس فلم کا ہر منظر دوبارہ عکسبند کروا سکتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں فلم کی عکسبندی کے دوران کا ہر لمحہ دوبارہ جینا چاہتی ہوں، سشانت سے موسیقی، فلموں، کتابوں، زندگی، اداکاری، آسمان اور ستاروں کے بارے میں جاننا چاہتی ہوں۔

سارہ نے لکھا کہ ہر طلوعِ آفتاب، غروبِ آفتاب اور چاند کا نکلنا دیکھنا چاہتی ہوں، نوڈلز اور چپس کی ہر پلیٹ سے دوبارہ لطف اندوز ہونا چاہتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج رات جب پورا چاند آسمان پر چمکے گا تو مجھے معلوم ہوگا کہ سشانت بھی چاند کے ساتھ ہی ہے اور ہمیشہ کی طرح چمک رہا ہے جیسے وہ ایک ستارا تھا اور ہمیشہ رہے گا۔




Source link

About admin

Check Also

شہناز گل کی چارپائی پر بیٹھے چائے پینے کی تصاویر وائرل

اداکارہ شہناز گل نے نارنجی رنگ کا قمیض شلوار پہنے دیسی اسٹائل میں چائے پیتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *