ذیل میں آج کی اہم خبروں کا راؤنڈ اپ پیش کیا گیا ہے۔
پريانتھا کمارا کا کولمبو ميں دوسرا پوسٹ مارٹم۔ جسدِ خاکی خاندان کے حوالے۔ والدہ غم سے نڈھال۔ ميت سے لپٹ کر روتی رہيں۔ آخری رسومات ادا۔ واقعے میں ملوث مزید 8 مرکزی ملزمان کو فوٹيج اور موبائل کالز ڈيٹا کی مدد سے گرفتار کر ليا گيا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہيں کیس پر پیشرفت کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔ ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔
انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ۔ میدان جنگ میں ٹینکالوجی پر انحصار بڑھ رہا ہے۔ خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے چوکنا رہنا ہوگا۔ آرمي چيف جنرل قمر جاويد باجوہ
بھارت کی تينوں مسلح افواج کے سربراہ، نريندر مودی کے دست راست اور بھارتي تاريخ کے طاقتور ترين جرنيل بپن راوت فضائی حادثے ميں ہلاک، انڈين فضائيہ نے تصديق کردی۔ لاشوں کی شناخت ڈی اين اے ٹيسٹ سے کی جائے گی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کيلئے تحقيقات کا حکم دے ديا گيا۔
امریکا کے زیر اہتمام ورچوئل ڈیموکریسی کانفرنس۔ پاکستان نے شرکت سے معذرت کرلی۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کرپشن کا خاتمہ اور انسانی حقوق کا تحفظ کر رہے ہیں۔
اب کسی کو فوجی اڈے نہيں ديں گے۔ پاکستان نے واضح موقف دے ديا۔ معيد يوسف کہتے ہيں گوادر میں چین کے فوجی نہیں معاشی اڈے ہیں۔ سی پيک کو ہر صورت مکمل کريں گے۔
کراچی کے مختلف علاقوں ميں زلزلے کے جھٹکے۔ شدت چار اعشاريہ ايک اور گہرائی پندرہ کلوميٹر ريکارڈ کی گئی۔ مرکز ڈی ايچ اے سے پندرہ کلوميٹر جنوب ميں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی لوگ کلمہ طيبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
کيا عوام کو مہنگائي کے مزيد جھٹکے برداشت کرنے پڑيں گے ۔ شوکت ترين نے ہر ترکيب لڑا لی۔ سعودی عرب سے امداد بھی آ گئی مگر ڈالر کو لگام نہ ڈالی جا سکی۔ روپيہ مزيد گِر گيا ۔۔۔ انٹر بينک ميں ڈالر تاريخ کی بلند ترين سطح ايک سو ستتر روپے تينتاليس پيسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ايک سو اناسی روپے کا ہوگيا۔
کراچی والوں کيلئے اچھی خبر ۔۔ دودھ ايک سو چاليس روپے نہيں ۔۔ ايک سو بيس روپے في ليٹر ملے گا ۔۔۔۔ نئی قيمت مقرر کر دی گئی ۔۔۔ کمشنر نے نوٹيفکيشن جاری کر ديا ۔۔۔ سرکاری قيمت پر عملدرآمد آج سے شروع ہو جائے گا ۔۔۔ اقبال ميمن کہتے ہيں سرکاری قيمت کي خلاف ورزی کرنے والوں کيخلاف کارروائی ہوگی۔
دودھ مہنگا خريد کر سستا بيچ رہے ہيں۔ ايک سو بيس روپے في کلو بيچنے کا سوال ہي پيدا نہيں ہوتا۔ دودھ فروشوں نے کمشنر کراچی کا نوٹيفکيشن مسترد کر ديا۔ ڈيری فارمرز ايسوسی ايشن نے نظرثاني کی اپيل کر دی ۔ شاکر گجر کہتے ہيں نوٹيفکيشن واپس نہ ليا تو احتجاج بھی کريں گے۔ عدالت بھی جائيں گے۔
غير قانوني تعميرات ميں ملوث افسران کو پکڑتے کيوں نہيں۔ سماء کا سخت سوال آيا ۔۔ بلاول نے ادھر ادھر ۔۔ بہت گھمايا ۔۔۔۔ آرڈيننس لانے کا مقصد غريبوں کو تکليف سے بچانے کا بتايا۔ بولے عدالت نے نسلہ ٹاور کی منظوری دينے والوں کيخلاف کارروائی کا تو کہا ہی نہيں ۔۔ بس گرانے کا افسوسناک حکم ديا ۔۔۔ جيالے چيئرمين مرتضی وہاب کي تعريفيں کرتے رہے ۔۔۔ حکومت پر برستے رہے۔۔۔ سترہ دسمبر کو ضلعی سطح پر ملک گير احتجاج کا اعلان کر ديا۔
استعفے قيادت کے پاس جمع ہيں ۔۔۔ قائدين جب مناسب سمجھيں گے ۔۔ استعفے اسپيکر کو دے ديں گے ۔۔۔ ليگی رہنما احسن اقبال کا دو ٹوک اعلان ۔۔ ليکن حکومت مطمئمن ۔۔ شيخ رشيد کہتے ہيں جو لوگ تحریک چلانے کیلئے صحيح وقت کا انتخاب نہیں کر سکتے۔۔ وہ عمران خان کو کیا گرائیں گے۔
موٹرسائيکل چھيننے کی کوشش ميں قتل کر ديا ۔۔۔ پھر ڈاکو ثابت کرنے کی کوشش کا ستم کيا ۔۔۔ ارسلان کے دوست نے ظلم کا سارا قصہ سنا ديا ۔۔۔ کراچی کی انسداد دہشتگردي عدالت نے پوليس اہلکار توحيد اور اس کے دوست عمير کا جسمانی ريمانڈ دے ديا ۔۔۔ تفتيشی افسر نے بتايا مفرور ایس ایچ او اعظم گوپانگ کو گرفتار کرنا ہے
تين بازار ۔۔۔ ايک ہی طرح کی واردات اور ايک ہي گينگ ۔۔ فيصل آباد کي مظلوم خواتين پوليس ريکارڈ ميں پيشہ ور نوسرباز نکليں۔ چوری کرتی ہيں ۔۔ پکڑے جانے پر بے لباس ہو کر شور شرابا کرتی يہں ۔۔ ڈر کے مارے دکاندار مقدمات تک درج نہیں کرواتے ۔۔۔ پوليس نے مزيد ويڈيوز سامنے آنے پر خواتين کو حراست ميں لے ليا ۔۔ پوليس حکام کہتے ہيں خواتين چور سہی مگر تشدد کی اجازت نہيں دی جا سکتی۔
پاکستانی بولرز کيلئے پانچ نہيں دو دن ہی کافی ہيں ۔۔۔۔ کپتان نے تين سو رنز بنا کر گيند بازوں پر اعتماد کيا ۔۔۔ بولرز نے بھی پورا کام کيا ۔۔۔ دو دن ميں دو بار بنگلہ ديشي بيٹنگ لائن کو آؤٹ کر کے ميچ جيت ليا ۔۔۔۔ مسلسل دوسرا ٹيسٹ جيت کر بنگلہ ديش ميں بنگلہ ديش کو وائٹ واش کر ديا۔
اردو ہے جس کا نام ہميں جانتے ہيں داغ۔ سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے۔ قومی زبان سے پيار کرنے والے کراچی آرٹس کونسل پہنچيں۔ آج سے چار روزہ عالمي اردو کانفرنس شروع ہو رہی ہے۔