اہم خبر: گرین لائن کا افتتاح، عالمی اردو کانفرنس شروع

جمعہ 10دسمبر کی چند اہم خبریں۔

وزیراعظم عمران خان آج کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ گرین لائن 25 دسمبر سے عوام کے ليے کھول دی جائے گی جبکہ آج سے 15 روزہ ٹرائل آپريشن شروع ہوگا۔

آرٹس کونسل کراچی میں چودہویں عالمی اردو کانفرنس کا میلہ سج گیا۔ اردو سے پیار کرنے والے جوق در جوق چلے آئے، پہلا روز فیض احمد فیض کے نام رہا۔ شاعروں اور ادیبوں نے فیض کی شخصیت اور کلام پر روشنی ڈالی۔

سندھ میں غیرقانونی تعمیرات کےخلاف آپریشن نہیں رکے گا۔ گورنر سندھ نے تعمیرات کو ریگولرائیز کرنے کا آرڈیننس 14 اعتراضات لگا کر واپس کر دیا۔ سوال اٹھایا کہ آرڈیننس میں یہ واضح نہیں کہ عمارتیں ریگولرائز کرنے کی بنیاد کیا ہوگی؟ کمیشن کو ریگولرائز کرنے کا اختیار غیرآئینی ہے، آرڈیننس کو سپریم کورٹ کے فیصلوں سے متصادم نہیں ہونا چاہیئے۔

الیکشن کمشن آف پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ اسلام آباد میں میئر کا انتخاب الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہوگا۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے تین ہزار 900 ای وی ایمز طلب کرلیں۔ وفاقی وزیر شبلی فراز کہتے ہیں کہ انتخابات میں جدت کا راستہ اختیار کرنے کا وقت آگیا ہے، حکومت بھرپور معاونت کرے گی۔

مٹھی ميں تحريک انصاف کا پيپلزپارٹی اور پوليس کے خلاف دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔ ارباب غلام رحیم کی قیادت میں کارکن مٹھی بائی پاس اسٹاپ پر موجود ہیں، پارٹی کارکنوں پر مقدمات واپس لینے کا مطالبہ۔

گوادر حق دو تحریک کا دھرنا پچیسویں روز بھی جاری ہے۔ دھرنے کے قائد مولانا ہدایت الرحمٰن کی گرفتاری کے لیے پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، علاقے میں کشیدگی شروع ہوگئی۔

نیپرا نے ایک ماہ کے لیے بجلی چار روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔ بجلی اکتوبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمںٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

مختلف قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ ہوگیا۔ شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع بڑھا کر 10.26 فیصد ہوگیا۔ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع 10.8 اور ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر 9.37 فیصد سے بڑھا کر 10.98 فیصد مقرر کر دی۔

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹنگ اتوار کو ہوگی، ٹیموں نے پہلے ہی ٹریڈنگ شروع کر دی۔ شاہد آفريدی اور جيمز ونس کوئٹہ گليڈی ايٹرز کا حصہ بن گئے۔ اسلام آباد يونائيٹڈ نے افتخار احمد کو ريليز کرکے اعظم خان کو لے ليا۔





Source link

About admin

Check Also

مخالفین کچھ بھی کر لیں میئر کراچی پی پی کا ہی ہو گا، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور سابق وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *