ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2250 روپے کا اضافہ

ملکی تاریخ میں آج تک فی تولہ سونے کا یہ بلند ترین بھاؤ ہے۔

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آل پاکستان جمیز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2250 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 66 ہزار 400 روپے ہے۔

ملکی تاریخ میں آج تک فی تولہ سونے کا یہ بلند ترین بھاؤ ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 929 روپے بڑھی ہے۔ جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 42 ہزار 661 روپے ہے۔

عالمی بازار میں سونے کی قدر 10 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 784 ڈالر فی اونس ہے۔




Source link

About admin

Check Also

انٹربینک میں ڈالر 275 سے زائد کا ہوگیا

علامتی فوٹو انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 275 روپے 30 پیسے ہوگیا ہے۔  امریکی ڈالر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *