ایک تو جعلسازی کی، پھر سائفر ہی غائب کر دیا: مریم نواز

مریم نواز—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایک تو جعلسازی کی اور پھر اس خوف سے کہ پکڑا نہ جاؤں، سائفر ہی غائب کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تو کہتے ہیں کہ مجھ سے سائفر گم ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ سائفر صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ ریاستِ پاکستان کی امانت ہے۔

ن لیگ کی رہنما کا کہنا ہے کہ قومی امانتوں میں خیانت کر کے ریاست کے مفادات کو پامال کرنے والے کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے۔

مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ قومی امانتوں میں خیانت کرنے والے کو نشانِ عبرت بنانے سے کسی فارن ایجنٹ کو ڈالروں کے عوض سیاسی بھیس بدل کر ملک کو نقصان پہنچانے کی ہمت نہیں ہو گی۔




Source link

About admin

Check Also

اسد قیصر نے فیصل واوڈا کو احسان فراموش قرار دے دیا

قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے فیصل واوڈا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *