بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کے بچے کی پہلی تصویر وائرل

بالی وڈ کی مقبول اداکارہ پریتی زنٹا نے پہلی بار اپنے جڑواں بچوں میں سے ایک کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

گزشتہ ماہ بالی ووڈ کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا نے مداحوں کو اپنے جڑواں بچوں کی پیدائش کی خوشخبری سنائی ہے تھی ۔

انسٹا پوسٹ میں پریتی نے اپنے شوہرجین گڈانف کے ساتھ دلکش تصویرشیئرکرتے ہوئے بتایاتھا کہ وہ اپنے یہاں بیٹے اور بیٹی کی پیدائش پربےانتہا خوش ہیں۔

اداکارہ نے لکھا، ‘میں سب کے ساتھ یہ حیرت انگیزخبرشیئرکرنا چاہتی ہوں کہ جین اورمیں بہت زیادہ خوش ہیں، ہمارے دل محبت اور شکرگزاری کے احساس سے بھرے ہیں، ہم دونوں اپنے جڑواں بچوں جے زنٹا گڈ انف اورجیا زنٹا گڈ انف کو اپنی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں ‘۔

تاہم اداکارہ نے آج اپنے جڑواں بچوں( بیٹا جے اور بیٹی جیا ) میں سے ایک کی تصویر پہلی بار سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

پریانکا چوپڑا، انوشکا شرما اور دیا مرزا نے پریتی زنٹا کی پوسٹ پر ایموجی کے ذریعے اپنا پیار دکھایا۔

اداکارہ نے اپنے قریبی دوست جین گڈ انف سے فروری 2016 میں سادگی سے شادی کی تھی۔





Source link

About admin

Check Also

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری دی

**آرمی چیف جنرل عاصم منیر کراچی پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مزار قائد پر حاضری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *