باپ کی بیٹے کو گرنے سے بچاتے ہوئے موٹر سائیکل چلانے کی ویڈیو وائرل


باپ کی بیٹے کو گرنے سے بچاتے ہوئے موٹر سائیکل چلانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص موٹر سائیکل چلانے کے دوران دوسرے ہاتھ کی مدد سے پیچھے بیٹھے اپنے  بیٹے کو پکڑا ہوا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی اس ویڈیو کے کیپشن میں والد کی عظمت کے حوالے سے جملہ لکھا گیا ہے۔

ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ پیچھے بیٹھا چھوٹا لڑکا نیند سے نڈھال ہے اور ایک طرف کو لڑھک رہا ہے جبکہ اس کے باپ نے اسے ایک ہاتھ سے پکڑا ہوا ہے جبکہ دوسرے ہاتھ سے وہ موٹر سائیکل بھی چلا رہا ہے۔

اس ویڈیو کو اب تک 32 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ 13 لاکھ سے زیادہ لوگ اسے پسند بھی کرچکے ہیں اور لوگوں کی جانب سے ویڈیو پر مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔




Source link

About admin

Check Also

مردہ قرار دی گئی خاتون آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران زندہ ہوگئی

علامتی فوٹو ڈاکٹروں سے موت کی تصدیق سے متعلق ہوئی غفلت پر امریکا میں ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *