بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دیدی، سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری


بنگلہ دیش نے بھارت کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست دے دی، تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

میرپور (بنگلہ دیش) میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنا ڈالے، مہدی حسن مرزا نے ناقابل شکست سنچری جبکہ محمود اللہ نے نصف سنچری اسکور کی۔

بنگلہ دیشی ٹیم کو ابتداء سے ہوئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے 6 کھلاڑی محض 69 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، اس موقع پر مہدی حسن مرزا اور محمود اللہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کیلئے 148 رنز کی قابل قدر شراکت قائم کی۔

مہدی حسن مرزا 83 گیندوں پر 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمود اللہ 77 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارت نے 272 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تھا تو 13 کے مجموعے پر دونوں اوپنرز ویرات کوہلی 5 اور شیکھر دھون 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور 65 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

اکشر پٹیل اور شریاس ایئر نے ٹیم کو سنبھال دیا دونوں کے درمیان 107 رنز کی شراکت قائم ہوئی، ایئر 82 اور پٹیل 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بھارتی کپتان روہت شرما نویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آئے، انہوں نے جارحانہ انداز اختیار کیا اور 28 گیندوں پر 5 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 51 رنز بنا ڈالے تاہم اپنی ٹیم کو فتح نہ دلاسکے۔

بنگلہ دیش نے بھارت کو 5 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

بنگلہ دیش کے مہدی حسن مرزا کو آل راؤنڈر کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


Source link

About admin

Check Also

میری جنگ آئین کی بالادستی کیلئے ہے، حکومت عام انتخابات کے انعقاد میں سنجیدہ نہیں،عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت عام انتخابات کے انعقاد میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *