بچپن میں والدین سے خوب مار کھائی، آیوشمان کھرانہ کا انکشاف


بھارتی اداکار اور گلوکار آیوشمان کھرانہ نے انکشاف کیا ہے کہ والدین سے بچپن میں خوب مار کھائی ہے۔

اپنی فلم ایکشن ہیرو کی پروموشن کےلیے دیے گئے انٹرویو میں آیوشمان کھرانہ اپنے بچپن، فلم انڈسٹری میں جدوجہد اور شہرت کی بلندیوں کا سفر کرنے کی داستان بیان کی۔

انہوں نے بتایا کہ میرے والد بہت سخت مزاج تھے، بچپن میں والدین سے بہت بری طرح پٹائی ہوچکی ہے۔

بھارتی اداکار نے مزید کہا کہ شمالی بھارت میں پرورش کے دوران بچوں کی والدین کے ہاتھوں مار پیٹ عام سے بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شمالی بھارت میں جس کی بچپن میں ماں، باپ سے تھپڑ یا چپل سے پٹائی نہیں ہوئی، سمجھ لیں اُس کی پرورش ہی نہیں ہوئی۔

آیوشمان کھرانہ نے ممبئی میں جدوجہد کے دونوں کی کہانی بھی دہرائی اور بتایا کہ کیسے انہوں نے 2004ء میں بطور اینکر ایک مقام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ 2004ء میں رئیلٹی شو جیتنے کے بعد میں بطور اینکر شہرت حاصل کی اور پھر یہ سفر مجھے 2012ء میں پہلی بالی ووڈ فلم وکی ڈونر تک لے گیا۔

بھارتی اداکار نے بتایا کہ جب میں چندی گڑھ سے نیا نیا ممبئی آیا تھا تو میں نے بھی خود سے شاہ رخ خان کی طرح ایک وعدہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں خود سے وعدہ کیا کہ جب تک مجھے ممبئی میں کام نہیں مل جاتا، میں سمندر کی طرف دیکھوں گا بھی نہیں، اس کے صرف 3، 4 دن بعد ہی مجھے ریڈیو کا کنٹریکٹ مل گیا۔




Source link

About admin

Check Also

ارباز خان ٹینس اسٹار راجر فیڈرر بن گئے

اداکار اور فلمساز ارباز خان نے ایک نئے اشتہار کیلئے ٹینس پلیئر راجر فیڈرر کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *