بگ باس سیزن 16 کے پہلے کنٹسٹنٹ کا اعلان کردیا گیا

فائل فوٹو

تاجکستان کے معروف گلوکار عبدو روزک بگ باس سیزن 16 میں بطورِ کنٹسٹنٹ شرکت کریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبول رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 16 کا آغاز آج سے ہونے والا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 19 سالہ گلوکار عبدو روزک نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس شو میں بطور کنٹسٹنٹ شرکت کریں گے۔

انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں بہت خوش ہوں اور سب سے محبت کرتا ہوں، مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا کہ کب بگ باس کے گھر کے اندر جاؤں، برائے مہربانی مجھے سپورٹ کیجیے گا‘۔

یاد رہے کہ تاجک گلوکار عبدو روزک کا قد صرف 100 سینٹی میٹر ہے اور وہ دنیا بھر میں سب سے چھوٹے قد والے گلوکار کے نام سے مشہور ہیں۔

واضح رہے کہ بگ باس سیزن 16 کا رنگارنگ پریمئیر آج نشر کیا جائے گا جس میں شو میں حصہ لینے والے تمام کنٹسٹنٹز کو متعارف کروایا جائے گا۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس میں شو کے میزبان اور بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے بگ باس کے نئے سیزن کے پہلے کنٹسٹنٹ عبدو روزک کا علان کیا تھا جوکہ اپنے چھوٹے قد اور بہترین گلوکاری کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔

شو کی لانچنگ کی تقریب پر سلمان خان نے عبدو روزک کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ وہ ہندی زیادہ اچھی بولنا یا سمجھنا نہیں جانتے لیکن وہ ہندی گانے گاتے ہیں۔




Source link

About admin

Check Also

عتیقہ اوڈھو ترک ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی

عتیقہ اوڈھو، فائل فوٹو  پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو ترک ڈرامے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *