بھارت، ریلوے ٹریک پر ڈانس کرنے والا ٹیڈی بیئر گرفتار

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ریلوے ٹریک پر ڈانس کرنے والے ٹیڈی بیئر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت 22 سالہ سنیل کمار کے نام سے ہوئی ہے جو ٹیڈی بیئر کا کاسٹیوم پہن کر ریلوے ٹریک پر ڈانس کر رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص نے کہا ہے کہ وہ ٹیڈی بیئر بن کر پارکس، بچوں کی سالگرہ اور دیگر تقریبات میں پرفارم کر کے پیسے کماتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اتوار کو ریلوے ٹریک پر ڈانس کرتے ہوئے اس شخص کی ویڈیو ریکارڈ کی گئی تھی جو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص کا یوٹیوب پر اکاؤنٹ بھی ہے جہاں اس کے ایک ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔




Source link

About admin

Check Also

مردہ قرار دی گئی خاتون آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران زندہ ہوگئی

علامتی فوٹو ڈاکٹروں سے موت کی تصدیق سے متعلق ہوئی غفلت پر امریکا میں ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *