بھارتی آرمی جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گر کرتباہ

بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر ریاست تامل ناڈو کے علاقے نلگرس میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل بپن راوت ہیلی کاپٹر میں ویلنگٹن اسٹاف کالج جارہے تھے۔ ان کے ایم آئی 17 وی 5 ہیلی کاپٹر میں عملے کےعلاوہ خاندان کے کچھ افراد بھی سوار تھے۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا حادثہ تامل ریاست کےعلاقے کونور کےنزدیک نلگرس کے مقام پر پیش آیا۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

 

حادثے کے بعد مقامی فوجی افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔دو زخمیوں کو80 فیصد جلنے کے زخم کے باعث مقامی اسپتال لے جایا گیا ۔ جائے وقوعہ پر کچھ لاشوں کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔





Source link

About admin

Check Also

منی لانڈرنگ میں معاونت کا الزام، خسرو بختیار کے بھائی کے خلاف تحقیقات شروع

ایف ائی اے تحقیقاتی ٹیم نے آر وائی گروپ کے مالک مخدوم عمر شہریار کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.