بھارت کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر


آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہ ہے کہ بھارت کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جناب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق جنرل عاصم منیر نے رکھ سری سیکٹر میں افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو کنٹرول لائن کی تازہ صورتحال اور تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نےآرمی چیف کااستقبال کیا۔

جنرل عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپورجواب دیں گے، مسلح افواج مادروطن کےایک ایک انچ کےدفاع کیلئے تیارہے، بھارت کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت کے گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لیا ہے، بھارت کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا۔

جنرل عاصم منیر مسلح افواج مادروطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کیلئے تیارہے، دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق کشمیریوں سےکیا وعدہ پورا کیا جائے۔


Source link

About admin

Check Also

میری جنگ آئین کی بالادستی کیلئے ہے، حکومت عام انتخابات کے انعقاد میں سنجیدہ نہیں،عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت عام انتخابات کے انعقاد میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *