بیٹی نے کار کی ڈِگّی میں چُھپ کر والد کو حیران کردیا


کرسمس سے قبل بیٹی نے کار کی ڈگی میں چُھپ کر اپنے بوڑھے والد کو انوکھا سرپرائز دے دیا۔

عیسائی مذہبی تہوار ’کرسمس‘ بہت قریب ہے جس کے لیے دُنیا بھر میں موجود عیسائی برادری خوب تیاری کررہی ہے اور ساتھ ہی اپنے گھروں سے دور افراد بھی اپنے پیاروں کے پاس واپس جارہے ہیں تاکہ یہ تہوار اپنے اہلخانہ کے ساتھ منا سکیں۔

اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں  دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک بیٹی نے کرسمس کی خصوصی چھٹی سے پہلے گھر آکر اپنے والد کو حیران کیا۔

ویڈیو میں ایک بوڑھے شخص کو کار کی ڈگی کھولتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جیسے ہی وہ اسے کھولتا ہے تو وہ اندر کسی کو بیٹھا دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے۔

تاہم، اس کی حیرانگی جلد ہی خوشی میں بدل جاتی ہے جب اسے معلوم ہوتا ہے کہ یہ اس کی بیٹی ہے۔ 

ویڈیو میں قید  لمحہ واقعی دل چُھو لینے والا تھا جب اُس شخص کی بیٹی نے اپنے بوڑھے والد کو ’ہیلو ڈیڈ‘ کہا اور پھر گاڑی سے باہر آکر انہیں گلے سے لگالیا۔

اس کے بعد باپ اور بیٹی کے درمیان ایک جذباتی ملاپ تھا، بوڑھا والد بیٹی کے گلے لگ کر خوب رویا۔




Source link

About admin

Check Also

برطانیہ میں ’قورمے‘ کی توہین، پاکستان اور بھارت ایک ہوگئے

فائل فوٹو پاکستان اور بھارت کے کچھ کھانے یکساں طور پر پسند کیے جاتے ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *