تائیوانی شہری نے ادائیگیوں کیلئے پیمنٹ ایپ کلائی پر کندہ کروالی


تائیوان کا ایک شہری ان دنوں سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، اس کی وجہ اس کا وہ اقدام ہے جس میں اس نے ایک پیمنٹ ایپ کے بار کوڈ کو مستقل طور پر اپنی کلائی پر کندہ (ٹیٹوڈ) کروالی ہے۔ 

اس شخص کا نام معلوم نہیں ہوسکا ہے، اس نے حال ہی میں تائیوان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ڈی کارڈ‘ پر یہ فعال بار کوڈ شیئر کیا ہے جو اس کی کلائی پر کندہ ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ ایک دن وہ سوچ رہا تھا کہ یہ بڑا مشکل ہوتا ہے کہ کسی چیز کی ادائیگی کے لیے اپنا اسمارٹ فون نکالو اور پھر بند کرو، تو کیا یہ بہتر نہیں ہے کہ اپنی کلائی پر ایک فنکشنل ٹیٹوڈ بار کوڈ (فعال بار کوڈ  کندہ کروالیا جائے تاکہ یہ مسئلہ حل ہوجائے۔ 

جس کے بعد اس نے ٹیٹو بنانے والے آرٹسٹ کے پاس جاکر یہ پیمنٹ ایپ پر مبنی بار کوڈ کلائی پر کندہ کروالیا، لہٰذا اب اسے بار بار اپنا فون استعمال نہیں کرنا پڑتا ہے۔




Source link

About admin

Check Also

مردہ قرار دی گئی خاتون آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران زندہ ہوگئی

علامتی فوٹو ڈاکٹروں سے موت کی تصدیق سے متعلق ہوئی غفلت پر امریکا میں ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *