توثیق حیدر نے ترک ڈراما سیریل میں کام کر کے بین الاقوامی اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

توثیق حیدر نے کہا کہ کویو بیاز کے پہلے سیزن کی شوٹنگ استنبول میں ہوئی جو بہت دلچسپ تجربہ تھا۔

پاکستان کے انتہائی باصلاحیت ٹی وی اینکر اور اداکار توثیق حیدر ترکیہ  ٹیلی ویژن سیریل “کویو بیاز”میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ان کی ترکیہ کے سیریل میں شرکت سے ملک کے دیگر فن کاروں کے لیے بھی اس برادر ملک کی شوبز کی دنیا میں راہیں کھل جائیں گی جب کہ ترکیہ انٹرٹینمنٹ کو پاکستان میں خاصی مقبولیت حاصل ہے۔

ترکیہ کا مواد پاکستان میں بہت پسند کیا جاتا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ شوق سے دیکھتے ہیں۔ کویوبیاز میں توثیق حیدر کے ساتھ آپ پاکستان کی سپر اسٹار عتیقہ اوڈھو کو بھی دیکھ سکیں گے۔

اس ڈرامے کے ہدایتکار Bulent Isbilen ہیں اور یہ سیریز ٹی آر ٹی ڈیجیٹل اسکرینز پر دکھائی جائے گی۔ ابھی اس سیریز کے پلاٹ میں کچھ بتایا نہیں گیا ہے، تاہم توقع ہے کہ یہ ناظرین کے تصورات پر پوری اترے گی۔

ابھی اس سیریز کے پلاٹ میں کچھ بتایا نہیں گیا ہے۔
ابھی اس سیریز کے پلاٹ میں کچھ بتایا نہیں گیا ہے۔

یہ پہلی ترکیہ پروڈکشن ہے جس میں معروف پاکستانی اداکار شرکت کر رہے ہیں۔ توثیق حیدر نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے پرستاروں کے ساتھ اس نئے پروجیکٹ کے بارے میں خبر شیئر کی جس پر انہیں زبردست پذیرائی ملی ہے۔

توثیق حیدر نے کہا کہ کویو بیاز کے پہلے سیزن کی شوٹنگ استنبول میں ہوئی جو بہت دلچسپ تجربہ تھا۔ ترکیہ کے پروڈکشن کے عملے نے پروفیشنل ازم اور گرمجوشی کا مظاہرہ کیا جبکہ پروڈیوسرز نے میری اداکاری میں بھرپور رہنمائی کی۔

سدا بہار اور چارمنگ اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے ساتھ کام کرنا میرے لئے کسی ٹریٹ سے کم نہ تھا۔

ترکیہ کے میڈیا پروڈکشن نے اپنے تاثرات کا اظہار ان الفاظ میں کیا،” آف وائٹ فیملی ڈیئر توثیق حیدر کو خوش آمدید۔

آپ کے ساتھ کام کرنا ہمارے لئے باعث اعزاز ہے۔ شوٹنگ کے مرحلے میں ہم آپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہیں۔ ہم جلد ٹی آر ٹی ڈیجیٹل پر آف وائٹ کویو بیاز کی پہلی قسط کیلئے بہت پرجوش ہیں۔




Source link

About admin

Check Also

ارباز خان ٹینس اسٹار راجر فیڈرر بن گئے

اداکار اور فلمساز ارباز خان نے ایک نئے اشتہار کیلئے ٹینس پلیئر راجر فیڈرر کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *