توہین الیکشن کمیشن؛ اسد عمر نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا


توہین الیکشن کمیشن کے معاملے پر اسد عمر نے اپنا تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، سابق وفاقی وزراء اسدعمر اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میںاسد عمر نے اپنا تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔

اسد عمر نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ انہوں نے شوکاز نوٹس کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا، الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس غیرقانونی و غیرآئینی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے آرٹیکل 204 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون اعلیٰ عدلیہ کو توہین عدالت کا اختیار دیتا ہے، اور الیکشن کمیشن انتظامی ادارہ ہے عدالت نہیں، اس لئے الیکشن کمیشن آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کا اختیار استعمال نہیں کرسکتا۔

اسد عمر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 10 آئین سے متصادم ہے، اسے غیرآئینی قرار دیا جائے اور الیکشن کمیشن کی درخواست مسترد کی جائے۔


Source link

About admin

Check Also

میری جنگ آئین کی بالادستی کیلئے ہے، حکومت عام انتخابات کے انعقاد میں سنجیدہ نہیں،عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت عام انتخابات کے انعقاد میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *