ثانیہ مرزا کو بہت چاہتا تھا، ان کی امی سے ڈانٹ بھی پڑی، ورون دھون


بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو بہت چاہتے تھے۔

ورون کا کہنا تھا کہ یہ اس وقت کی بات ہے جب وہ ایک پروڈکشن کمپنی کے لیے کام کرتے تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہماری پروڈکشن کمپنی ایک اشتہار بنا رہی تھی جس میں ثانیہ مرزا شامل تھیں، اشتہار کے لیے 300 جوتوں کی ضرورت تھی، جو لنکنگ روڈ سے کرائے پر لیے۔

اداکار نے کہا کہ اس وقت مجھے ثانیہ مرزا بہت پسند تھیں، انہوں نے مجھ سے ایک سیب کی فرمائش کی تھی، جب سیب دینے لگا تو ہاتھ کپکپا رہے تھے، ثانیہ مرزا کی والدہ سمجھیں میں ثانیہ کو چھیڑ رہا ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ثانیہ کی والدہ نے ڈانٹ کر پوچھا کس نے منگوایا ہے یہ سیب؟ تاہم پھر بھی ثانیہ مرزا نے خوشی خوشی سیب لیا اور مجھے سیب اور جوتے لانے پر 5 ہزار روپے دیے۔




Source link

About admin

Check Also

ارجن رام پال کی سالگرہ، گرل فرینڈ نے پرتعیش پارٹی دی

بالی ووڈ کے منفرد اداکار ارجن رام پال 26 نومبر کو 50 برس کے ہوگئے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *