جس طرح ملک چل رہا ہے پرچون کی دکان نہیں چل سکتی، مصدق ملک


وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ جس طرح ملک چلانے کی کوشش کررہے ہیں ایسے پرچون کی دکان نہیں چل سکتی۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ یہ قانون بن چکا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس کوئی اختیارنہیں ہے، عمران خان نے جانے سے پہلے اوگرا کو قیمتیں بڑھانے کا اختیار دیا۔

مصدق ملک نے کہا عمران خان کے دور میں ناقص منصوبہ بندی اور بروقت فیصلے نہ کرنے کی سزا اب ہم سب بھگت رہے ہیں، جانے والے خود مختار عالمی اداروں سے وعدے کرگئے ہیں، یہ وعدے پاکستان کی ریاست کی حیثیت سے کئے گئے تھے۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں، گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت کم رکھنے کی تجویز دی ہے، موجودہ حالات میں امیر اور غریب کے لیے یکساں سبسڈی کے متحمل نہیں ہو سکتے،

مصدق ملک نے کہا ملک کی بہتری کے لیے ہر سیاسی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں، غریب طبقے کے ریلیف کیلئے تجاویز پرحتمی فیصلہ کابینہ کرے گی، گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت کم کرنے کی تجویز دی ہے۔

مصدق ملک نے کہااس ملک کو شاید خاقان عباسی نے بنائے گئے گیس ٹرمیلز نے بچایا، شاہد خاقان عباسی کے دور میں گیس کے معاہدوں نے بہت فائدہ دیا۔


Source link

About admin

Check Also

منگلاڈیم کے یونٹس 5 اور 6 کی بحالی کے منصوبوں کا افتتاح

وزیراعظم شہباز شریف نے منگلا ڈیم کے یونٹ نمبر 5 اور 6 کی تجدید اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *