جنوبی کورین اداکارہ کی 29 سال کی عمر میں اچانک موت


حال ہی میں آن ایئر ہونے والے کورین ڈرامے ’سنو ڈراپ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی 29 سالہ کم می سو جہانِ فانی سے کوچ کرگئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کم می سو بدھ کو اچانک چل بسیں، اُن کی موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

جنوبی کورین اداکارہ کی ایجنسی نے اُن کی موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ کم می سو کی موت 5 جنوری کو ہوئی، سوگوار خاندان اس اچانک موت پر بہت دل شکستہ ہے۔

اپنے بیان میں ایجنسی نے اداکاری کی موت کے حوالے سے زیرگردش خبروں کو افواہ قرار دیا اور اسے پھیلانے سے گریز کرنے کی اپیل کی۔

اپنے اعلامیے میں کم می سو کی ایجنسی نے کہا کہ ہماری مخلصانہ درخواست ہے کہ افواہوں اور قیاس آرائیوں کو پھیلانے سے گریز کریں تاکہ سوگوار خاندان جس غم و صدمے سے گزر رہا ہے، وہ اپنے پیارے کو یاد رکھ سکے۔

ایجنسی کے مطابق کم می سو کی آخری رسومات اُن کے اہل خانہ کی خواہش کے مطابق خاموشی سے ادا کردی گئی ہیں۔

کم می سو نے سنو ڈراپ ڈرامے میں’یوجنگ من‘ کا کردار ادا کیا تھاجو لڑکیوں کے گروپ کا حصہ تھی۔

کم می سو 2021ء میں جاری ہونے والی سیریز ہیل باؤنڈ اور یومی سیل میں کام کرچکی ہیں۔




Source link

About admin

Check Also

بالی ووڈ کی ایک فلم میں کام کرنے پر سخت کوفت ہوئی تھی، پریانکا چوپڑا

12 مئی کو پریانکا کی نئی ہالی ووڈ فلم ’لو اگین‘ بھی ریلیز ہوچکی ہے۔ …

Leave a Reply