جیو کی ٹیلی فلم ’روپوش‘ نے یوٹیوب پر کئی ریکارڈ توڑ دیے

فائل فوٹو

جیو ٹیلی وژن نیٹ ورک کی ٹیلی فلم ’’روپوش‘‘ نے یوٹیوب پر کامیابیوں کے ریکارڈ توڑ دیے۔

ٹیلی فلم روپوش یوٹیوب پر مختصر وقت میں 100 ملین ویوز حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیلی فلم بننے کے ساتھ اب بھی 190 ملین سے زائد ویوز کے ساتھ نمایاں مقام پر موجود ہے۔

سال کے آغاز پر جیو ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والی ٹیلی فلم روپوش نے ٹی وی اور ڈیجیٹل میڈیا پر تہلکہ خیز کامیابیوں کے کئی سنگ میل عبور کیے۔

یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی گوگل کی رپورٹ کے مطابق ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کی تخلیق کردہ ٹیلی فلم ”روپوش“ پورے سال 2022 کی نمبر ون ٹرینڈنگ کا اعزاز پانے والا پاکستانی کونٹینٹ بن گئی ہے۔

کامیابی کا یہ تسلسل ٹیلی فلم ”روپوش“کے تخلیق کاروں عبداللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی پر ناظرین کی پسند اور چاہتوں کا اعتراف ہے۔




Source link

About admin

Check Also

ارباز خان ٹینس اسٹار راجر فیڈرر بن گئے

اداکار اور فلمساز ارباز خان نے ایک نئے اشتہار کیلئے ٹینس پلیئر راجر فیڈرر کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *