حسان نیازی کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور


پی ٹی آئی (PTI)رہنما حسان نیازی کوانسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

ظل شاہ قتل اورپی ٹی آئی جلاؤ گھیراؤ کے معاملےمیں تحقیقات کے لیےگرفتار حسان نیازی کولاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیاگیا۔حسان نیازی کو ظل شاہ قتل اورجلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ نمبر 388/23 میں پیش کیا گیا۔

لاہوربارنےحسان نیازی کی گرفتاری کےخلاف ہڑتال کی کال دیدی

عدالت میں پولیس کی جانب سے حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ۔تفتیشی افسر انسپکٹرعدنان بخاری نےاپنے بیان میں کہا ہےکہ ملزم کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانا ہےاورلیب ٹاپ اورموبائل برآمد کرنا ہے۔جوہنگامہ آرائی ہوئی وہ حسان نیازی کی ایما پرہوئی۔تمام واقعات کی تفتیش کرنے کےلیےجسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

ظل شاہ کیس میں حسان نیازی کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردیا۔چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔لاہورپولیس نےحسان نیازی کوکراچی پولیس کےحوالےکردیا۔کراچی لے جانے کےلیےعدالت سےدوروزہ راہداری ریمانڈ منظورکرلیا گیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نےحسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر کیاتھا۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے فیصلہ محفوظ کیا۔

ضمانت کے بعد کوئٹہ پولیس نے حسان نیازی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

دوسری جانب پی ٹی آئی چئرمین عمران خان کےبھانجے حسان نیازی کی گرفتاری پرلاہوربار کی ماتحت عدالتوں میں وکلاء نے جزوی ہڑتال کی کال دےرکھی ہے۔


Source link

About admin

Check Also

ایمنڈ کا صحافیوں کی گمشدگی ،اداروں کی بے جا مداخلت کے باعث پیدا صورتحال پر اظہار تشویش

ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نے پاکستان میں میڈیا پربڑھتے ہوئے دباؤ …

Leave a Reply