حیدرآباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلہ،زمین لرز اٹھی

فوٹو: اے ایف پی

اتوار 12 دسمبر کی صبح سندھ اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی اور لوگ خوف میں مبتلا ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق اتوار 12 دسمبر کی صبح سندھ اورخیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ سندھ میں صبح 5:30 بجے حیدرآباد، ٹھٹھہ، جامشورو، نوری آباد، سہون اور کوٹری میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ادارے کے مطابق 3.3 شدت کے زلزلے کا مرکز کینجھر جھیل سے 40کلو میٹر دور شمال مغرب میں اور حیدرآباد کے مغرب میں 70 کلومیٹر دور تھا، جب کہ زلزلے کی گہرائی 30 کلو میٹر تھی۔

سندھ میں جس وقت زلزلہ آیا اس وقت نمازی فجر کی نماز کی تیاریوں میں مصروف تھے جب کہ شہریوں کی اکثریت زلزلے کے جھٹکے محسوس نہ کر سکی۔

اس سے قبل خیبر پختونخوا میں سوات، سیدوشریف، شانگلہ، بونیر، لوئر دیر،اپر دیر، بشام ، چترال اور مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکزکوہ ہندوکش، گہرائی130کلومیٹر اور شدت3.8ریکارڈ کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت کم ہونے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ 4 دن قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، کراچی میں زلزلے کی شدت 4.1 بتائی گئی۔


Source link

About admin

Check Also

بھارت کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہ ہے کہ بھارت کبھی اپنے مذموم مقاصد میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *