خاتون سمندر کے بجائے شارک کے منہ میں کودنے سے بال بال بچ گئی

فائل فوٹو

دھوپ اور گرم موسم میں سمندر میں نہانا کسے اچھا نہیں لگتا لیکن اگر قسمت ذرا سی بھی خراب ہو تو انسان کا یہ شوق کئی مرتبہ اس کے لیے نقصان دہ یا پھر جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ماضی میں کچھ اسی طرح مشہور امریکی خاتون ڈائیور اوشن ریمسی کے ساتھ ہوا جو سمندر کے بجائے خطرناک شارک مچھلی کے منہ میں چھلانگ لگانے سے بال بال بچ گئیں۔

اس واقعے کی ویڈیو ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سمندر میں چھلانگ لگانے کو بالکل تیار تھیں اور اسی دوران پانی کے نیچے شارک مچھلی بھی ان کا منہ کھولے انتظار کر رہی تھی۔

امریکی خاتون کی قسمت اچھی رہی کہ وہ چھلانگ لگانے سے کچھ ہی سیکنڈز پہلے سنبھل گئی اور شارک کے منہ میں جانے سے بچ گئیں۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو لوگوں نے دل دہلا دینے والی قرار دیا جبکہ کئی لوگوں نے خاتون کو خوش قسمت بھی قرار دیا۔




Source link

About admin

Check Also

پاکستانی فیملی نے نیا ’گنیز ورلڈ ریکارڈ‘ قائم کردیا

فوٹو، گنیز ورلڈ ریکارڈ لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والی ایک پاکستانی فیملی نے نیا ’گنیز ورلڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *