خانیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک


خانیوال میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، واقعے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق خانیوال میں فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک دہشتگرد کی شناخت کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر عرفان اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے خودکش جیکٹ، گرنیڈ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق عرفان اللہ راولپنڈی کار بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھا جو اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ حساس تنصیبات اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی ملتان نے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے خانیوال میں چھاپہ مارا تھا۔


Source link

About admin

Check Also

اسد قیصر کا پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد پر عالمی تنظیموں کو خط

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی پکڑ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *