خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کردیا


نگراں حکومت نے پشاور دھماکے پر خیبرپختونخوا میں کل ایک روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

پشاور کی سول لائنز مسجد میں دھماکے میں 59 افراد کی شہادت اور 150 سے زائد کے زخمی ہونے پر خیبرپختونخوا حکومت نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کا کہنا ہے کہ منگل کو پورے صوبے میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت دھماکے میں شہید افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہاء نہیں چھوڑے گی۔


Source link

About admin

Check Also

پی ٹی آئی دورکے بھرتی پانچ ہزارسوشل میڈیا انفلوئنشل فارغ کرنے کا فیصلہ

سرکاری وسائل پرپارٹی کی تشہیری مہم اب مزید نہیں چلےگی۔خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے پی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *