دلہا تکتا رہ گیا، عاشق نے دلہن کی مانگ میں سندور بھردیا

فوٹو: اسکرین گریب

بھارت میں عاشق نے شادی کے منڈپ پر دلہا کی موجودگی میں اپنی محبوبہ کی مانگ میں سندور بھردیا۔

سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا منہ تکتا رہ گیا اور دلہن کے عاشق نے اس کی مانگ میں سندور بھردیا۔

مذکورہ واقعے کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ ریاست اتر پردیش کے گورکھ پور ضلع کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔

شادی کی تقریب جاری تھی اور دلہا دلہن ایک دوسرے کو پھولوں کا ہار پہنانے ہی والے تھے کہ اسی دوران دبنگ انداز میں منہ چھپائے لڑکی کے عاشق نے اسٹیج پر نہ صرف انٹری دی بلکہ جھٹ پٹ اس کی مانگ میں سندور بھرڈالا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی عاشق سے بچنے کی کوشش کرتی ہے، جبکہ اس دوران یہ شخص اپنی جیب سے مزید کچھ چیزیں نکالنے کی کوشش کرتا ہے اور اسی دوران لڑکی کے گھر والے اس شخص پر جھپٹ پڑتے ہیں۔

اس پوری ویڈیو میں دلہے کو ہاتھ میں ہار پکڑے دیکھا جاسکتا ہے جیسے وہ یہ منظر دیکھ کر سکتے میں آگیا ہو۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب اگلے روز دوبارہ اسی دولہے سے ہوئی جبکہ عاشق کو گھر بھیج دیا گیا۔




Source link

About admin

Check Also

آخر شیرنی کو کس نے ڈرایا؟

فائل فوٹو بچے بس بچے ہی ہوتے ہیں، چاہے انسان کے ہوں یا جانور کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.