دلیپ کمار کی موت کا صدمہ بھلا نہیں سکی ہوں، اسی لیے گھر سے نہیں نکلتی، سائرہ بانو


بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار (یوسف خان مرحوم) کی بیوہ سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے انتقال کے بعد سے اداس اور دل شکستہ ہیں اور اب تک اس صدمے سے باہر نہیں نکل سکی ہیں۔

یاد رہے کہ دلیپ کمار کا گزشتہ برس 7 جولائی کو ممبئی میں طویل علالت کے بعد 98 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا، جس کے بعد سے ان کی بیوہ اور ماضی کی مشہور اداکارہ سائرہ بانو نے خود کو پس منظر میں رکھا ہوا ہے اور وہ گھر سے نہیں نکلتیں اور نہ ہی لوگوں سے زیادہ ملتی جلتی ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں جب ان سے اس حوالے سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اب تک اس صدمے سے نہیں نکل سکی ہیں۔

ان کے مطابق وہ کیسے یہ بھول سکتی ہیں، ہماری زندگی  بہت ہنسی خوشی گزر رہی تھی، ہم ایک دوسرے کا خیال رکھتے اور ایک دوسرے کے لیے زندہ تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنے مرحوم شوہر کے ساتھ بیٹھنا بہت اچھا لگتا تھا، لیکن اب مجھے باہر جانا اور لوگوں میں گھلنے ملنے کا قطعی دل نہیں چاہتا۔




Source link

About admin

Check Also

فلم ’پٹھان‘ کشمیری مظالم پر پردہ ڈالنے کی بھونڈی کوشش ہے، فاطمہ بھٹو

فائل فوٹو عالمی شہرت یافتہ ادیبہ فاطمہ بھٹو نے فلم ’پٹھان‘ کو بھارتیوں کے کشمیری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *