دلیپ کمار کی 100 ویں سالگرہ پر شاندار فلم فیسٹیول کا انعقاد

لیجنڈ اداکار دلیپ کمار —فائل فوٹو

بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

اداکار دلیپ کمار کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے دلیپ کمار فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اس فلم فیسٹیول میں دلیپ کمار کی سب سے زیادہ شہرت حاصل کرنے والی فلموں ’آن‘، ’شکتی‘ اور ’دیوداس‘ کو ایک بار پھر سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

مرحوم اداکار کی یہ تینوں یادگار ترین فلمیں ہیں جنہیں بڑی اسکرین پر دیکھ کر ادکار کے مداح ایک بار پھر اپنے پسندیدہ لمحات کو دہرا سکیں گے۔

’دلیپ کمار ہیروز کا ہیرو‘ کے عنوان سے دلیپ کمار فلم فیسٹیول 10 اور 11 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔

اس حوالے سے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ فیسٹیول ’بھارتی سینما کے عظیم اداکاروں میں سے ایک کو بڑی اسکرین پر دوبارہ دیکھنے کے لیے ایک ناقابلِ یقین موقع ہو گا۔

اس موقع پر دلیپ کمار کی ان تینوں فلموں کو 20 شہروں کے 30 سے ​​زائد سینما ہالز میں پیش کیا جائے گا۔

اس فلم فیسٹیول کا انعقاد کرنے والی فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے پاس لیجنڈ اداکار کو ان کی سالگرہ کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کرنے کا اس بہتر کوئی اور طریقہ نہیں تھا۔

واضح رہے کہ دلیپ کمار گزشتہ برس جولائی میں انتقال کر گئے تھے، انہوں نے سوگواران میں اہلیہ سائرہ بانو کو چھوڑا تھا جو ان کے انتقال کے بعد بیمار رہنے لگی تھیں۔

شوہر کے انتقال کے کچھ ماہ بعد ہی طبیعت ناساز ہونے پر سائرہ بانو کو اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، تاہم اب ان کی طبیعت بہتر ہے اور وہ اپنے گھر پر موجود ہیں۔




Source link

About admin

Check Also

فلم ’پٹھان‘ کشمیری مظالم پر پردہ ڈالنے کی بھونڈی کوشش ہے، فاطمہ بھٹو

فائل فوٹو عالمی شہرت یافتہ ادیبہ فاطمہ بھٹو نے فلم ’پٹھان‘ کو بھارتیوں کے کشمیری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *