دلیپ کمار کے بغیر چلنا ناقابلِ تصور ہے: سائرہ بانو


بالی ووڈ کے لیجنڈری مرحوم اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ اُن کے لیے اپنے شوہر دلیپ کمار کے بغیر چلنا ناقابلِ تصور ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں سائرہ بانو نے کہا کہ ’اگرچہ جسمانی طور پر دلیپ کمار کا اُن کے آس پاس نہ ہونا ایک خوفناک خلا ہے لیکن وہ اب بھی مانتی ہیں کہ وہ اُن کے ساتھ شانہ بشانہ چل رہے ہیں۔‘

سائرہ بانو نے کہا کہ ’میں دعا کروں گی، اُنہیں یاد رکھوں گی اور میں چاہتی ہوں کہ میں دلیپ صاحب کی قبر پر حاضری دوں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’دلیپ کمار ایک بہت ہی زندہ دل شخص اور کھانے پینے کا شوق رکھنے والے انسان تھے، جو سادہ لباس کا شوق رکھتے تھے اور کھیل کود سے محبت کرتے تھے۔‘

سائرہ نے بتایا کہ ’وہ کئی مہینوں سے دلیپ کی جانب سے غریبوں کو کھانا بھیج رہی ہیں، اکثر کہا جاتا ہے کہ وقت تمام زخموں کو بھر دیتا ہے لیکن سائرہ نے کہا کہ ان کے لیے دلیپ صاحب کے بغیر زندگی ناقابل تصور ہوگئی ہے۔‘

دلیپ کمار کی اہلیہ نے اپنی صحت کے حوالے سے کہا کہ ’میں مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہوں، میں خود کو فٹ بنانے کی کوشش کر رہی ہوں، آپ تصور کر سکتے ہیں کہ یہ بہت مشکل کام ہے کیونکہ شوہر کا انتقال میرے لیے ایک خوفناک جھٹکا ہے۔‘

سائرہ بانو نے یہ بھی کہا کہ ’مجھے محسوس ہوتا ہے کہ وہ میرے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر میرے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں، اُن کے بغیر چلنا میرے لیے ناقابل تصور ہے، ہم نے زندگی کے 55 سے 56  سال ایک ساتھ گُزارے۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’ہر ازدواجی زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں لیکن ہم نے ایک ساتھ بہت اچھا وقت گزارا، یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں نے اُن کے ساتھ اپنی زندگی کا اشتراک کیا، میں ہمیشہ اُن کی قدر کروں گی، وہ ہمیشہ میرے لیے زندہ رہیں گے۔‘

واضح رہے کہ رواں سال 7 جولائی کو بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کرگئے تھے۔




Source link

About admin

Check Also

صبا فیصل کا اظہار لاتعلقی، بہو کا بیان سامنے آگیا

فائل فوٹو پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے بیٹے سلمان فیصل اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *