دنیا کو معاشی اور اسلامو فونیا جیسے خطرات کا سامنا ہے، بلاول بھٹو


وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے تمام ممالک سے مل کر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں، اس وقت عالمی سطح پر معاشی ، موسمی اور اسلامو فوبیا جیسے مسائل درپیش ہیں۔

تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے 26واں اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملک کو درپیش مسائل پر دنیا کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سامنا ہے، 2022میں پاکستان کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، تاہم تک کے اب اٹھائے جانے والے اقدامات ہمارے مستقبل کو طے کریں گے۔ ہمیں ابھی بھی بہت زیادہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

خطے میں امن سے متعلق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں خطے کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔، خطے میں امن پاکستان کیلئے ناگزیر ہے۔ مسائل کے حل کیلئے تمام ممالک سے مل کر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔


Source link

About admin

Check Also

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کردیا

نگراں حکومت نے پشاور دھماکے پر خیبرپختونخوا میں کل ایک روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *