دولہا ہو تو ایسا ہو!


دلہن کی لہنگا سنبھالنے میں مدد کرتے ہوئے دولہا کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

انٹرنیٹ پر شادی کی تقریب سے ایک خوبصورت ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں دولہا کو اپنی دلہن کے لہنگا سنبھالنے میں مدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی دلہن اسٹیج کے اوپر چڑھنے لگتی ہے تو اسے اپنے بھاری بھرکم لہنگے کی وجہ سے مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ دیکھ کر دولہا فوراََ ہاتھ بڑھا کر خود دلہن کا لہنگا سنبھالنے میں مددکرتا ہے تاکہ وہ آرام سے اسٹیج کے اوپر آسکے۔

وائر ل ہونے والی اس ویڈیوکو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔




Source link

About admin

Check Also

بھارت: ٹرین کی کھڑکی سے فون چھیننے کی کوشش، چور پکڑا گیا

بھارتی ریاست بہار میں چلتی ٹرین میں مسافروں نے چور پکڑ لیا، مسافروں نے ملزم …

Leave a Reply

Your email address will not be published.